چین :متعدد سینئر حکام کی تقرریوں اور برطرفیوں کا اعلان

چین کی مرکزی کابینہ (اسٹیٹ کونسل) نے منگل کو متعدد سینئر حکام کی تقرریوں اور برطرفیوں کا اعلان کیا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق وی شان جونگ کو نائب وزیر آبی وسائل، یی جین چن کو چین شیائو وو ہوا کی جگہ نائب وزیر زراعت ، وانگ شیائو ڈونگ کو ووننگ کی جگہ بیجنگ آرگنائزنگ کمیٹی برائے 2022ء اولمپک وپیرالمپک سرمائی گیمز کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔

خبر کے مطابق وو ڈائو وائی اب انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے نائب وزیر نہیں رہے ہیں ،یانگ وان ننگ کو ورک سیفٹی کے سرکاری محکمے کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

لائی گینگ مرکزی کابینہ کے سمندر پار چینی امور کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں رہے ہیں جبکہ فانگ جیان مینگ کے پاس بھی اب سرکاری محکمہ سمندر کے نائب سربراہ کا عہدہ بھی نہیں رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے