والدہ کے کینسر کا علاج شروع ہو گیا ہے: مریم نواز

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری والدہ کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے گلے کا کینسر تشخص کیا ہے، جو ان کی گردن میں بائیںجانب ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز پر امید ہیں کہ میری والدہ کی بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو گئی ہے اور یہ قابل علاج ہے،کینسرتشخیص ہونے کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے اپنی والدہ کے حق میں تمام دعا ئیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ان کی والدہ مکمل صحت یاب ہوجائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کلثوم نواز کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں لندن میں گلے کا کینسر تشخیص کیا گیا ہے تاہم آج سامنے آنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ کلثوم نواز کو بلڈ کینسر ہے، جبکہ ان کی صاحبزادی کی جانب سے تازہ ٹوئٹ کے ذریعے گلے کے کینسر کی تصدیق کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے