حکومت نے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی وزارت داخلہ نے عید الضحیٰ کی یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالضحیٰ کی تعطیلات یکم ستمبر بروز جمعہ سے 4 ستمبر بروز پیر تک ہوں گی۔

یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ عیدالضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کومنائی جائے گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے ذی الحج کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذی الحج بروزجمعرات 24 اگست کوہوگی اور عیدالضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی اس سے ایک روز قبل سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہ آنےکا اعلان کیا تھا اور حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ 31 اگست اور عید الضحیٰ یکم ستمبر کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا تھا کہ یکم ذی الحج 23 اگست کو ہوگی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

مناسک حج کی ادائیگی 30 اگست سے شروع ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے