کرس گیل سات ہزار گیندیں کھیلنے والے پہلے بلے باز

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل ٹی20 کرکٹ میں سات ہزار گیندیں کھیلنے والے پہلے بلے بازبن گئے ہیں۔ انہوں نے ایسا سنٹ کیڈس اورنیوس پیٹریوٹس کی جانب سے کھیلے ہوئے جمائیکا تلاوہاس کے خلاف بیسیٹری میں کھیلے گئے کریبین لیگ کے لیگ میچ میں 71 رن کی ناقابل شکست اننگ کے دوران کیا۔ انہوں نے اس اننگ میں55 بالیں کھیلیں اور چار چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔

ٹی-20 کر کٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کرس گیل نے اس میچ کے اختتام تک جو303 میچ کھیلے۔ ان کے297 اننگز میں40.31کی اوسط اور147.99 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ7001 بالوں کا سامنا کرتے ہوئے18 سنچریوں اور63 نصف سنچریوں کے ساتھ10361 رن بنائے ہیں جس میں790 چھکے اور 756 چوکے بھی شامل ہیں۔یہ ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔

نیوزی لینڈسے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم کو ٹی-20 کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 2005سے2017کے درمیان جو 293 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں ان کی288 اننگوں میں8023 رن30.73 کی اوسط اور139.19 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ5764 بالوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائے ہیں۔

انہوں نے سات سنچریاں اور41 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور385 چھکے اور767 چوکے لگائے ہیں۔ان کی سب سے بڑی اننگ آؤٹ ہوئے بغیر158 ہے جو انہوں نے دو مرتبہ بنایا ہے۔ پہلی مرتبہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کیلئے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف بنگلور میں18 اپریل2008 کو اور دوسری مرتبہ واروک شایر کیلئے ڈربی شایر کے خلاف واروک شایر میں3 جولائی2015 کو۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے شعیب ملک ٹی-20 کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے والے بلے باز ہیں ۔انہو ں نے 2005 سے اب تک جو 276 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے260 اننگز میں 5703 گیندوں کا سامنا کیا ہے۔

وہ 37.00 کی اوسط ا ور123.26 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 43 نصف سنچریوں کی مدد سے7030 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں جس میں194 چھکے اور558 چوکے بھی شامل ہیں۔ شعیب ملک نے ابھی تک اس قسم کے کرکٹ میں کوئی سنچری اسکور نہیں کی ہے۔ ان کا سب سے بڑا اسکور95 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

ٹی-20 کرکٹ میں ابھی تک آٹھ بلے بازوں نے پانچ ہزار سے زیادہ بالوں کا سامنا کیا ہے جبکہ پندرہ کھلاڑیوں نے چھ ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے