ایس ایس پی تشدد کیس، عمران اور قادری کا اشتہاری اسٹیٹس برقرار

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اور طاہرالقادری آج بھی پیش نہ ہوئے، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے اشتہاری ہونے کا اسٹیٹس برقرار ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پیمرا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقاریر کی ویڈیوز عدالت میں جمع کرائیں۔

عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری آج بھی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس کے بعد معزز عدالت نے دونوں رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کے لئے تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ اسلام آباد، لاہور اور میانوالی کے کلیکٹرز سے جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔

عدالت نے گواہوں کو 31 اگست کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بھی پیش ہونے کا حکم دیا جب کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو سمیت دیگر گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے بھی سمن جاری کردیے گئے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے