نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نےپاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔

انہوں نے ناموں کا اعلان لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی ورلڈالیون کےکپتان ہوں گےجبکہ سات ممالک کے کھلاڑی ورلڈالیون ٹیم میں شریک ہیں،جس میں جنوبی افریقا کے5،ویسٹ انڈیزکے2،آسٹریلیاکے3 کھلاڑی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈالیون الیون 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ،جس ہاشم آملہ،سیموئل بدری،جارج بیلی،پال کولنگ ووڈ،گرانٹ ایلیٹ،تمیم اقبال،ڈیوڈملر،مورنےمورکل،ٹم پین بین کٹنگ،تھیساراپریرا،عمران طاہر،ڈیرن سیمیبھی ورلڈالیون کاحصہ ہوں گے۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا ٹیم کی آمد سے قبل آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم ستمبرکےپہلےہفتے میں پاکستان آ رہی ہے جو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعدسات ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈالیون ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

ورلڈ الیون پاکستان میں تین میچز کھیلے گی،یہ تمام میچز لاہور میں12 ،13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے