پاکستان اسٹاک ،100 انڈیکس میں 642 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج منفی دن رہا، 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 642 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 268 پر کیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کے آغاز پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران 43 ہزار کی سطح کو عبور کیا۔

یہ رجحان جلد تبدیل ہوا اورکاروبار کا اختتام 642 پوائنٹس کمی پر ہوا۔

کاروبار کے دوران 18 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب روپے کم ہو کر 8811 ارب روپے ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے