مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر ممبران شرکت کریں گے۔

اجلاس کا 11 نکا تی ایجنڈا جا ری کر د یا گیا ہےجبکہ2 مئی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآ مد کا جائزہ لیا جا ئے گا جن میں کچھی کینال میں کرپشن کی انکو ائری ، 18 ویں ترمیم کے بعد ہا ئر ایجوکیشن کے معاملات،ایل این جی کی درآ مد ، چھٹی مردم شماری اور قو می جنگلات پا لیسی شامل ہیں۔

دوسرے نکات میں قومی واٹر پا لیسی ، پٹ فیڈر کینال اور کر تھر کینال کو کوٹہ سے کم پانی کی شکا یت، گیس فیلڈ کے 5 کلو میٹر کے اطراف کی آ با دیوں کو گیس کی فر اہمی ، وزارت محنت کی تحلیل کے بعد ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ملازمین کی حیثیت شامل ہے۔

گیارہ نکاتی ایجنڈا میں مزیدما لیاتی کمیٹی کا قیام ، آئین کے آرٹیکل 154پر عمل درآ مد ، کراچی شہر کیلئے 1200 کیو سک ا ضافی پانی کی ایلو کیشن ،بزرگ شہر یوں کا پیکج ،قابل تقسیم محاصل میں کے پی کے حصہ سے براہ را ست کٹوتی اور خالص ہائیڈل ( پانی ) منافع کیلئے قاضی کمیٹی میتھڈ ا لوجی پر عمل در آ مد شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے