پاکستان کی آبادی 21 کروڑ سے بھی کم

پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2 اعشاریہ 4 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہوا، اس وقت ملک کی کل آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 تک پہنچ گئی ہے، محکمہ شماریات کے جاری کردہ ان اعداد و شمار میں افغان مہاجرین اور سفارت کار شامل نہیں ہیں۔

رواں برس ہونے والی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی تاحال 21 کروڑ سے کم ہے، صوبہ پنجاب 11 کروڑ 12لاکھ 442 کی آبادی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

وفاقی ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 نفوس کے ساتھ دوسرے، خیبر پختونخوا 3 کروڑ 5 لاکھ 23ہزار 371 کی آبادی کے ساتھ تیسرا بڑا صوبہ بن گیا ہے جبکہ فاٹا کی کل آبادی 50لاکھ 1ہزار 676ہے۔

محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رقبے کے لحاظ سےملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی کل آبادی 1 کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 افراد پر مشتمل ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کل آبادی 20لاکھ 6ہزار 572 نفوس پر مشتمل ہے۔

مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق قومی سطح پر پنجاب اور سندھ کی آبادی کم رہی، سندھ کی شہری آبادی 52 اعشاریہ صفر 2 فیصد ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فاٹا کی آبادی میں اضافہ ہوا۔

شہروں کی آبادی 36 اعشاریہ 38فیصد بڑھی، اسلام آباد کی شہری آبادی 65 اعشاریہ 72فیصد سے کم ہوکر 50 اعشاریہ 58 فیصد رہ گئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی آبادی میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد 10ہزار 418ہے، جس میں سے خیبر پختونخوا میں 913، فاٹامیں 27، پنجاب میں 6 ہزار 709، سندھ میں 2 ہزار 527، بلوچستان میں 109 اور اسلام آباد میں133 خواجہ سرا رہائش پذیر ہیں۔

مجموعی آبادی میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار اور خواتین کی تعداد 10 کروڑ 13لاکھ سے زیادہ ہے، شہری آبادی 7 کروڑ 55 لاکھ اور دیہی آبادی 13کروڑ21لاکھ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے