اوپن مارکیٹ میں ڈالر ، یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ، یورو اور برطانوی پاؤنڈ 20 ،20 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106روپے 90 پیسے میں فروخت ہونے لگا ۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 20 پیسے اضافے سے 106 روپے 90 پیسے پر آگیا ہے ، جبکہ یورو 20 روپے بڑھ کر 125 روپے 80 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ بھی 20 پیسے اضافے سے 136 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے کم ہوکر 105 روپے 39 پیسے پر آگیا ۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عید لاضحی پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مزید ترسیلات آنے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری ہوسکتی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے