جے آئی ٹی بننےسے قوم کو 14 ارب روپے ادا کرنے پڑے، احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہنستے بستے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، جے آئی ٹی بننے سے اب تک پاکستانی قوم کو 14 ارب روپے قیمت ادا کرنی پڑی،جو معاشی نقصان ہوا ہے اس کا حساب بھی لیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے آگ سے متاثر ہونے والے اسلام آباد کے سستا بازار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ڈان لیکس ماضی کا حصہ بن چکا اب اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے میں فوجی اور سیاسی قیادت نے مل کر تحقیقات کیں اور دونوں اداروں کے اتفاق رائے سے وہ معاملے اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، اس لیے ڈان لیکس ماضی کا حصہ ہے ہمیں اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے