بلیو ٹوتھ سے کھلنے والا تالا متعارف

تالے کی چابی کو سنبھالنے کی پریشانی ٹیکنالوجی کے پیڈلوک نوکی تالے نے ختم کردی ہے۔

پیڈ لوک نوکی تالا ایک ڈیجیٹل تالا ہے جسے موبائل صارفین بلیوٹوتھ کے ذریعے کھول سکتے ہیں۔

نوکی تالے کو اینڈروئیڈ اور آئی فون رکھنے والے دونوں صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔

نوکی تالا ،دروازہ ،دکان اور گاڑی وغیرہ کی تمام قیمتی اشیا پر لگ سکتا ہےجبکہ اسے کھولنے کے لیے موبائل کو جیب سے نکالنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔

اس تالے کو استعمال کرنے کے لئے پیڈلوک نوکی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔

صارفین کے لئے تالے میں کلک کوڈ فیچر فراہم کیا گیا ہے ۔

کلک کوڈ نوکی تالے میں صارفین کی جانب سے لگایا گیا خفیہ کوڈ ہوگا۔اگر بلیوٹوتھ کسی وجہ سے کام نہ کر سکے یا موبائل کھو جائے تو کلک کوڈ کی مدد سے تالا کھولا جاسکتا ہے۔

نوکی تالا ایپ صارفین کے لئے یہ سہولت بھی موجود ہے کہ موبائل کھوجانے کی صورت میں کسی دوسرے نوکی تالا ایپ صارفین سے رجوع کرکے ان کے موبائل سے کلک کوڈ ڈال کر اپنا نوکی تالا کھول سکتے ہیں۔

نوکی تالا عام تالے کی طرح وزنی اور اسٹیل سے بنا ہے جب کہ اس ڈیجیٹل تالے کی بیٹری طویل عرصے تک باآسانی چلتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے