شوکت خانم میری فیکٹری نہیں ہے، یہ ایک کینسر اسپتال ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت کے وزیربار بار اسپتال پر تنقید کرتے ہیں،سیاسی مخالف شوکت خانم اسپتال پر کیوں حملہ آور ہیں،اسپتال میں کوئی مسئلہ ہےتو تحقیقات کرائیں لیکن سیاسی نقصان نہ پہنچائیں۔

لاہور میں سوشل ایوارڈ تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو جو سہولت مل رہی ہے اسے سیاسی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میری فیکٹری نہیں ہے، یہ ایک کینسر اسپتال ہے،کینسر اسپتال میں گھپلا ہے تو تحقیقات کیوں نہیں کراتے ؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے اسپتال کے اکاونٹس آن لائن ہیں،آپ نے کینسر کے علاج کے لیےمتبادل ادارے نہیں بنائے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازبھی کینسر کا علاج کرانے باہر گئی ہیں، ان کے لیے دعا گو ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے