لاس ویگاس:فلائڈ مےویدرنےکونر مک گریگر کو ہرادیا

لاس ویگاس میں فلائڈ مےویدراورکونر مک گریگر کے درمیان فائٹ فلائڈمے ویدر نے جیت لی۔ انہوں نے دسویں راؤنڈ میں مک گریگر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔

ابتدائی تین راؤنڈ میں کونر مک گریگر کا پلڑا بھاری رہا جبکہ 6 راؤنڈز کے اختتام پر مقابلہ برابرتھا، تاہم بعد ازاں فلائڈمے ویدر نے برتری حاصل کرلی۔

فلائڈ مے ویدر کی 50ویں فائٹ ہےاوراب تک 49 میچز میں ناقابل شکست ہیں، وہ کئی ورلڈ چیمپیئن شپس جیت چکے ہیں۔
اس فائٹ کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کرنے والے ہیں۔

کونر مک گریگر یو ایف سی کے لائٹ ویٹ چیمپئن ہیں اور 24 میں سے 21 ایم ایم اے فائٹس جیت چکے ہیں۔
مک گریگرنے پہلے کبھی پروفیشنل باؤٹ نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے