بھارت، گورکھ پور کے اسپتال میں42 بچے ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری میڈیکل کالج میں48 گھنٹوں کے دوران 42 بچے دم توڑ گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گورکھ پور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں دو دنوں کے دوران 42 بچے ہلاک ہو گئےجس میں سات دماغی بیماری جبکہ دیگر مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے ۔

اب بھی 350 سے بچے زیر علاج ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رواں ماہ اس اسپتال میں ہلاک ہونے ہونے والے شیر خوار بچوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور باوجود طبی امداد فراہم کرنے کے ان کی زندگی بچانا مشکل ہو گیا تھا اور ڈاکٹر تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچا نہ پائے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جولائی، اگست اور ستمبر نوزائیدہ بچوں کی صحت کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔

اتر پردیش کی خصوصی ٹاسک فورسز نے سرکاری میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل کو اہلیہ سمیت تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے،رواں ماہ اسی اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 60 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے