ڈرون حملوں کےخلاف قانونی جدوجہد کرنے والے پاکستانی وکیل بیرسٹر شہزاد اکبر انسانی حقوق ایوارڈ کیلئے نامزد

بیرسٹر شہزاد اکبر معروف قانون دان ہیں ۔ انہوں نے 2010 میں ڈرون حملوں کے خلاف اور ان کے متاثرین کو معاوضہ دینےکیلئےقانونی جدوجہد کا آغاز کیا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود انسانی حقوق کی تنظمیوں اور اداروں نے سراہا ۔

نیدر لینڈ کی حکومت نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے دس لوگوں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے ۔ بیرسٹر شہزاد اکبر واحد پاکستانی ہیں جن کا نام اس سال انسانی حقوق کے ایوارڈ کیلئے پیش کیا ہے جو آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہو گا ۔

بیرسٹر شہزاد اکبر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے لیے ووٹ دراصل ڈروں حملوں میں مارے گئے بے گناہ افراد اور متاثرین کیلئے ووٹ ہو گا ۔

اس لنک پر کلک کر کے آپ بھی بیرسٹر شہزاد اکبر کو ووٹ دیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے