’کرپشن ثابت ہوجائے تو قوم کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا‘

لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان پر ایک روپے کی کرشن ثابت ہوجائے تو قوم ان کا گریبان پکڑ سکتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ملتان میٹرو بس پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ’مجھ پر ملتان میٹروبس منصوبے میں3 ارب روپے رشوت لینے کا الزام لگایا گیا‘، میں نے فیصلہ کیا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

انہوں نے ملتان میٹرو بس کے منصوبے کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، جس کمپنی کا نام لیا جارہا ہے اس کا وجود ہی نہیں۔

شہباز شریف نے اے آر وائی چینل کے ایک پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس چینل نے مجھے پر 3 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا جبکہ بعض سنجیدہ چینلز نے بھی اس بات کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک چینل کی جانب سے میٹروبس منصوبے پرپروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ’اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو قوم کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے