پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرول 2روپے 24پیسے اور ڈیزل 70پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی۔

سمری میں اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل اور لا ئٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے 2روپے 24پیسےاضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 71روپے 80پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 70پیسے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 78روپے 10پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے اضافے سے نئی قیمت 59روپے فی لٹر اور 12روپے اضافے کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 56روپے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے