پشین کے5 ہزار سے زائد باغات میں انگور پک کر تیار

بلوچستان کا ضلع پشین انگور کے باغات کا زرخیز علاقہ بن چکا ہے۔ اب عوام کو قندہاری انگور پر زیادہ انحصار نہیں کرنا
پڑے گا۔

انگور ایک پودے اور اسکے پھل کا نام ہے۔ یہ پودا بیل کی صورت میں اگتا ہے ۔

موسم بہار میں 20 سے 25 سینٹی میٹر لمبی اور کم از کم پینسل کی جتنی موٹی قلم لگائی جاتی ہے۔ اپریل میں انگور کی بیل پر پھول کھلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

ایسے وقت میں پودوں کو پانی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔

بیلوں کی کانٹ چھانٹ یا شاخ تراشی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

موسم گرما میں بڑھتا درجہ حرارت انگور کی مٹھاس میں اضافے کا باعث ہوتا ہے تاہم بارشیں پھل کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔

انگور کا پوداتین سےچار سال میں پھل دینا شروع کردیتا ہے۔

پشین میں انگور کے پانچ ہزار سے زائد باغات ہیں جہاں انگور کی 30 سے زائد اقسام پیدا ہوتی ہیں۔

ان دنوں پشین میں انگور کی کٹائی عروج پر پہنچ چکی ہے، ہزاروں مزدور انگور کی کٹائی، صفائی اور پیکنگ میں مصروف نظر آتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے