ہائی اسپیڈ 150 سی سی موٹرسائیکل اب پاکستان میں دستیاب

چینی کمپنیاں پاکستان میں بتدریج اپنی گاڑیاں متعارف کرا رہی ہیں اور اب ایک کمپنی ہائی اسپیڈ نے ملک میں نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پیش کی ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق کیفے ریسر انفنٹنی نامی یہ موٹر سائیکل وزن میں ہلکی ہے جبکہ اسے رفتار اور صارف کے آرام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اگر مقامی سطح پر دستیاب دیگر 150 سی سی موٹرسائیکلوں سے اس کا موازنہ کیا جائے تو انفنٹنی ساخت، اسٹائل اور مکینیکل کارکردگی کے لحاظ سے کچھ مختلف ہے۔

اس موٹرسائیکل کو پاکستان میں زون شین انفٹنی 150 سی سی کے نام سے پہلے ہی فروخت کیا جارہا تھا مگر اب کمپنی نے اسے زیادہ بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ موٹرسائیکل 149.5 سی سی ڈوئل اسپارک ائیر کولڈ انجن کے ساتھ ہے جس میں فائیو اسپیڈ گیئر باکس اور 11.4 ہارس پاور دی گئی ہے۔

اس میں کل سوئچ، ڈیپر، گیئر انڈیکٹیٹر، آئل لیول انڈیکٹیٹر، سیلف اسٹارٹ اور دیگر فیچر دیئے گئے ہیں، جبکہ فیول ٹینک میں پندرہ لیٹر پٹرول بھرا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی ہوگی ، جبکہ صارفین پانچ رنگوں کا انتخاب کرسکیں گے۔

ویسے یہ موٹرسائیکل اس کمپنی کی 125 سی سی جیسی ہی ہے تاہم اس کا انجن زیادہ بہتر ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے بہت جلد پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے