پاکستان اسٹاک، 100 انڈیکس میں 100پوائنٹس کا اضافہ

ملکی سیاسی صورتحال کوحصص بازار جھیل گیا، 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام چوتھے مسلسل روز مثبت کیا، کاروبار کے دوران 43 ہزار کی سطح کو عبور بھی کیا۔

سپریم کورٹ کے نواز فیملی کی نظر ثانی درخواست نامنظور کئے جانے پر پاکستانی شیئر بازار میں تشویش رہی لیکن وہ انڈیکس کو منفی نہ کرسکی۔

کاروبار کا اختتام 100 پوائنٹس اضافے سے 42800 کے قریب ہوا، آج مسلسل دوسرے روز 20 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔

البتہ کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت گذشتہ روز کے مقابلے ساڑھے تین ارب روپے زائد رہی۔

مثبت اختتام کے باوجود آج مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کو تقریباً 16 ارب روپے کا نقصان ہوا، کیونکہ مارکیٹ کا آل شیئرز انڈیکس آج 47 پوائنٹس کمی پر بند ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے