اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں تیسری بارپیش

وزیر خزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے جب کہ پیشی کے وقت عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرآمدن سے زائد اثاثے بنانے پرنیب کی جانب سے وزیر خزانہ کے خلاف فائل کئے گئے ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ اثاثہ جات ریفرنس کے ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی یہ تیسری پیشی ہےاوراس سے قبل وہ 25 اور 27 ستمبر کو پیش ہوئے تھے۔
دوسری جانب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ آج رینجرز کا ایک بھی اہلکار تےتعینات نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ناجائزاثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کردی تھی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے