سابق پاکستانی ٹیسٹ اسپنر ثقلین مشتاق کی باکسنگ پریکٹس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انھوں نے مزاحیہ انداز میں عامر خان کو چیلنج کیا ہے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی جواباً انھیں اپنا پارٹنر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ثقلین مشتاق نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انھیں جم میں باکسنگ بیگ پر تابڑ توڑ مکے برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اس پر ایڈیٹر اسپورٹس ایکسپریس سلیم خالق نے تبصرہ کیا کہ ’’واہ! عامر خان اپنے نئے حریف کیلیے تیار ہو جائیں۔‘‘
جس پر ثقلین مشتاق نے مزاحیہ انداز میں ہی جوابی ٹویٹ کیا ’’عمر 40 سال، کمر40، قد5فٹ 10 انچ، عامر خان کیا آپ تیار ہیں؟‘‘
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ان کی وڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھائی آپ نے تو (باکسنگ) بیگ کی اچھی خاصی مرمت کر ڈالی، ویسے تو میں خود ہی کافی ہوں تاہم اگر مجھے پارٹنر کی ضرورت پڑی تو آپ کو ضرور بلائوں گا۔‘‘
اس کے بعد کمنٹس کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا، انگلش کرکٹر معین علی اور عدنان اکمل بھی ثقلین کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔
ایک بھارتی صارف نے لکھا ’’ اپنی فٹنس کے لئے اس طرح ٹریننگ کرتے دیکھ کر بہت اچھا لگا سر، آپ لیجنڈ ہیں، بھارت سے محبت قبول فرمائیں، مجھے لگتا ہے آپ اب بھی کم بیک کر سکتے ہیں۔