آئی ایم کراچی میوزک فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

55c63fc0ef36a

موسیقی ایک ایسی رسیلی، شرمیلی اور پُر مغز زبان ہے، جسے ہر ذی روح پسند کرتا ہے- کہا جاتا ہے کہ جب یہ دنیا بنائی گئی تو اس میں موسیقی بھی رکھ دی گئی، فطرت کے اس نگار خانے میں ہر سُر ہر دھن اور ہر راگنی الاپی جاتی ہے۔

کراچی جو امن و آتشی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ترس گیا تھا، ایک دفعہ پھر اس کی فضاؤں میں امن کی محسور کن آوازیں رس گھولنے لگی ہیں-

اسی سلسلے کی ایک کڑی میں آئی ایم کراچی میوزیک فیسٹیول کا آغاز ہوگیاہے ۔ فیسٹیول میں مختلف گلوکار اور موسیقار ساز و آواز کا جادو جگارہے ہیں۔

آرٹس کونسل کے سیکریٹری محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم کراچی مہم اس شہر کو لاحق بد امنی کے عارضے کا سماجی اور ثقافتی جواب ہے-

سماعت میں رس گھولتی موسیقی اور دلوں میں اُترجانے والی معروف آوازیں۔ یہ ہے وہ تال میل جو دو روزہ مائی کراچی میوزک فیسٹیول کی پہچان اور جان ہے۔

شہر کے ساحلی مقام پر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں تو لوگوں کا سمندر اُمڈ آیا۔ افتتاحی تقریب میں مشہور گلوکارہ حمیرا چنا نغمہ سرا ہوئیں تو سماں باندھ دیا۔

کلاسیکل میوزک "کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا” اور "لٹھے دی چادر” وغیرہ پہ کافی لوگوں میں شدید جذباتی پن بھی دیکھا گیا۔
سٹیج کے درمیان بنے راستوں کو موجودہ اور پرانے موسیقی کاروں کے بہت سے پوسٹر کے ساتھ سجایا گیا تھا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے میوزیکل فیسٹیول پیغام دیتے ہیں کہ کراچی والے فن کی قدر کرنا جانتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے