ایڈمرل ذکا اللہ عہدے سے سبکدوش؛ پاک بحریہ کے نئے سربراہ نے چارج سنبھال لیا

پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو سونپ دی گئی۔صدرمملکت نے3 اکتوبر کو ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کوبحریہ کانیاسربراہ مقررکیاتھا۔
پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے لیے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، ایڈمرل ذکاء اللہ ریٹائرڈ ہوگئے۔ پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سنبھال لی۔
ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاکستان نیول اکیڈمی اور بریٹینا رائل کالج برطانیہ سے ابتدائی تربیت کے بعد1981ءمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور مہارت پراعزازی شمشیر حاصل کی۔سن 1989ءمیں رائل آسٹریلین کالج سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے وار اسٹیڈیز میں ایم ایس سی کی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 25ویں تباہ کن اسکواڈرن ، 21ویں مائنزا سکواڈرن اور آبدزوں کی کمان کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ ، ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ، منصوبہ بندی اور آپریشنز کے معاون رہ چکے ہیں۔
سن 2010ءمیں بین الاقوامی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان کی۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ پاک میرینز، کمانڈر کراچی کوسٹ، کمانڈر لاجسٹکس، کمانڈر پاکستان فلیٹ او ر جون 2017ء کو پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی سطح آب اور زیر آب جنگی حکمت عملی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کوہلالِ امتیاز (ملٹری ) سے نوازا جا چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے