نوازشریف کا ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پرتحقیقات کا حکم

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
میڈیا کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کے معاملے پر تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کے چیرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق ہوں گے جب کہ دیگر ارکان میں وزیرماحولیات مشاہداللہ خان اور وزیرداخلہ احسن اقبال شامل ہیں۔

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیٹی غیر ذمہ داری برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور 24 گھنٹوں کے اندر مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو رپورٹ پیش کرے گی اور وہ پارٹی ڈسپلن کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کچھ روز قبل قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل پاس کیا گیا تھا جس میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم کے حلف نامے میں تبدیلی کردی گئی تھی جو بعد ازاں اپوزیشن کی نشاندہی کے بعد واپس کرکے کاغذات نامزدگی کا پرانا فارم بحال کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے