توہین عدالت: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس بات کا قومی امکان موجود ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

تاہم 20 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ‘الیکشن کمیشن کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، انہوں نے نالائقی کا مظاہرہ کیا ہے اور میں اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں’۔

نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ ‘الیکشن کمیشن کو اپنے اختیارات کا پتہ تک نہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے