بچوں کو اٹھانے کے بجائے سلانے والی الارم کلاک

سان فرانسسكو: ہم الارم کلاک صبح وقت پر جگانے کےلیے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے برخلاف والدین چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی شے بنائی جائے جو بچوں کو وقت پر سلاسکے اور اس کے جواب میں یہ نیند لانے والی انوکھی الارم کلاک بنائی گئی ہے۔

اس کلاک کو میلا (Mella) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ رات کی دھیمی روشنی ’نائٹ لائٹ‘ بھی خارج کرتا ہے جو بچوں کو سلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ اس سے دھیمے سروں کی موسیقی خارج ہوتی رہتی ہے جس میں بارش کی آواز اور سمندری موجوں کی پرکیف موسیقی شامل ہے جو کسی لوری کی طرح بچوں کو سلانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ آوازیں ڈیلٹا ویوز کے ذریعے دماغ کو سکون دیتی ہیں اور بچے نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

صبح بیداری کے وقت سے نصف گھنٹے پہلے گھڑی سے دھیمی موسیقی بجنا شروع ہوجاتی ہے اور اس سے پہلے پیلی، پھر سبز اور آخر میں بھرپور روشنی خارج ہوتی ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم نے کک اسٹارٹر ویب سائٹ پر 20 ہزار ڈالر رقم جمع کرنے کی کوشش کی تھی اور اب تک وہ 32 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں۔
میلا الارم گھڑی کے اہم فیچرز یہ ہیں:

صبح کے وقت میلا گھڑی بچوں کو جگانے سے آدھے گھنٹے قبل ہلکی لیکن مدھر موسیقی بجاتی ہے۔ اس کی روشنی پیلی ہوجاتی ہے جو بچوں کو چوکنا کرتی ہے پھردھیرے دھیرے سبز ہوجاتی ہے۔ رنگ بدلنے کے اس عمل سے بچے حیران ہوتے ہیں۔ اس کے بعد پوری روشنی پر وہ جاگ جاتے ہیں۔ اس طرح کلاک انہیں جاگنے کی تربیت فراہم کرتی ہے۔

نیند لانے والی آوازیں کلاک کا دوسرا اہم فیچر ہے جس میں چار طرح کی آوازیں بچوں کو سلاتی ہیں۔
اس کے علاوہ والدین اس میں قیلولہ کا وقت بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔

رات کے وقت گھڑی اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہے جو بچوں کے لیے اشارہ ہے کہ وہ بھی آنکھیں موند کر سوجائیں۔ اگلے برس پہلے مہینے میں یہ کلاک صرف 4 ہزار روپے میں خریدی جاسکے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے