ایشیائی بینک کا پاکستان کے نجی شعبے کیلئے قرضے کی حد میں اضافہ

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے نجی شعبے کے ذریعے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضے کی حد میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کےایگزیکٹو ڈائر یکٹر سمیع سعید نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں اے ڈی بی کے پاکستان میں مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایشیائی ترقاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر نے وفاقی وزیر خزانہ کو بتایا کہ پاکستان کی گزشتہ چار برسوں میں معاشی اصلاحات ریٹنگ میں بہتری کی بدولت ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے نجی شعبے کے ذریعے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضے کی حد میں اضافہ کر دیا ہے اور اسے 75ارب روپےسے بڑھا کر ایک کھرب 84ارب روپے کر دیا ہے ۔

وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد فراہم کرنے کو سراہاانہوں نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر سے چین میں اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے