بلوچستان :سی پیک منصوبے کے لیے محکمہ ریلویز کے اقدامات

بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئےمحکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے،گوادر کو مین لائن سے منسلک کرنے کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرلیا گیا،ایران نے گوادر کو چاہ بہار سے ریل کے ذریعے ملانے کی تجویزبھی دے دی ۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گوادر کو ریل سے منسلک کرنا اہم جزو ہے،ریلوے نےاس منصوبےپر کام شروع کردیاہے ۔
سی پیک کے پہلے مرحلے میں کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،دوسرے مرحلے میں گوادر کو مین لائن سے ملانے کا کام شروع کیا جائے گا ،جس کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرکے فیزیبلٹی رپورٹ بنائی جارہی ہے۔
گوادر کو بنیادی طور پر مین لائن کو ملانا ہے اس سے جو روٹ بنتا ہے جو کچھ آبادی سے گزرے وہ بنتا ہے تربت، پنجگور بسیمہ، خضدار کے راستے شہداد کوٹ اور جیکب آباد کو ملائیں تو ہم مین لائن سے مل جاتا ہے۔
محکمہ ریل نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت سے چار سو ایکٹر زمین خریدلی ہے، زمین گوادر پورٹ سے ساتھ واقع ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایران کی حکومت نے سی پیک میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے گوادر کو ریل کے ذریعے ایرانی بندر گاہ چار بہار سے ملانے کی تجویز دے دی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے میں ریل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان میں ریلویز کے نئے منصوبو ں سے ترقی کا نیا دور شرو ع ہوسکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے