لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس دیدی

لاہور: لاہور میں سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس دیدی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پی سی بی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو جاری کیے جانے والے خط میں لاہور میں 29اکتوبر کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کیلیے گرین سگنل دیتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ میچ کو براہ راست نشر کرنے کیلیے آنے والے 17 بھارتی براڈ کاسٹرز کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے بھی گرین سگنل دیا جا چکا جب کہ اس حوالے سے این اوسی پیر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، سری لنکن ٹیم کو لاہور میں صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا،ٹیموں کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج اور رینجرز سے مدد لی جائے گی۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے دیگر اضلاع سے افسروں و اہلکاروں کو لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

6 ڈی پی اوز، 30ڈی ایس پیز،الیٹ فورس کی 100ٹیمیں بشمول 6ریزروز اسنائپرز، 50پی سی ریزروز اور 150ریزروز پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام افسران و اہلکاروںکو27اکتوبر تک لاہور پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

تماشائیوں کو 38 اسپیڈوبس اور30کوسٹرز پر مشتمل شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 20 اور نجی ہوٹل میں 8 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال 27 اکتوبر کو فعال کردیے جائیں گے، اسٹیڈیم میں سیاسی نعرے بازی پر پابندی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے