لاہور میں ٹماٹروں کی قیمت میں پھر اضافہ

گزشتہ اتوارکو لاہورمیں ٹماٹروں اورپیاز کی قیمتیں قدرےکم تھیں،لیکن آج ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔
ٹماٹر اورپیاز ایک بار پھر پہنچ سے دور ہونے لگے ۔گزشتہ ہفتے 85 روپے کلوفروخت ہونے والے ٹماٹر آج 110 روپے میں فروخت ہونے لگے اسی طر ح پیاز گزشتہ ہفتے 67 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے جن کی قیمت اب 80 روپے ہو گئی ہیں ۔
پریشان حال صارفین کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے ایک نیا ریٹ سامنے آجاتا ہے ،ان دکانداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
شہری کہتے ہیں اتوار بازار عوام کی سہولت کے لیے ہیں مگر کبھی یہاں سے ریلیف نہیں ملا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے