عمران خان نے پی ٹی آئی ممبرشپ کارڈ متعارف کرادیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی ممبرشپ کارڈ متعارف کرا دیا۔
لاہور کے ایوان اقبال میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کسی پارٹی نے ممبر شپ کارڈ متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ممبر کی رائے چاہیے ہو گی تو ممبر شپ کارڈ کے ذریعے پیغام پہنچائیں گے، ممبر شپ کارڈ پر پوری معلومات محفوظ ہوں گی، ممبر شپ کارڈ کے ذریعے قیادت اور کارکن کا رابطہ ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عام انتخابات ختم ہوں گے، پارٹی الیکشن ہوگا، جس میں کارڈ ہولڈر شرکت کرسکیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیے تین نکاتی ایجنڈا سامنے رکھتا ہوں، ہماری پارٹی کا مقصد ہوگا کہ لوگوں کو کیسے غربت سے نکالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممبرشپ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی کارکنوں کی رائے لی جاسکے گی، کارکنوں کی رائے سے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکن ممبر شپ مہم میں بھرپور حصہ لیں، تمام پالیسیاں امیر لوگوں کے لیے بن رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے