کراچی: پاکستان کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کیلیے دو نئی ایئر لائنوں نے ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔
نئی ایئر لائنز میں گوگرین اور عسکری ایئرلائن شامل ہیں جن کی درخواستیں سی اے اے کو موصول ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق نئی ایئر لائنز کے میدان میں آنے سے فضائی کمپنیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا۔
عسکری ایئرلائن فوجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام آپریٹ کرے گی جبکہ عسکری ایئرلائن میں پرائیویٹ بزنس پارٹنر بھی شامل ہوں گے، لائسنس ملنے کے بعد دونوں ایئر لائنز ایک سالہ تک اندرون ملک آپریشن چلائیں گے تاہم سول ایوی ایشن کے قوانین کے مطابق ایئرلائنز کو اجازت ملنے کے بعد 3 ایئروردی طیارے آپریشن میں شامل کرنا لازمی ہونگے۔