احمد نورانی پر حملہ کیوں ہوا ؟

گزشتہ چند ہفتوں سے رابطے کے جتنے بھی زریعے ہیں ان پر احمد نورانی نے مجھے بلاک کیا ہوا ہے فیس بک ، ٹویٹر ، فیس ٹائم ، وٹس ایپ ، فون وغیر ہ وغیرہ پر ، آخری صلح ہماری چند ماہ پہلے ہارڈیز ریستوران پر ہوئی تھی جس کے بعد میں بلاک لسٹ سے ہٹ گیا تھا شاید کچھ گھنٹوں کے لیے ، پھر اس کے کسی ٹویٹ پر اختلاف اور پھر بلاک ، یوں کوئی پچاس بار ہو چکا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں ، اس سے پہلے نہیں ہوتا تھا کیوں کہ اس سے پہلے پی پی کی حکومت تھی اور ہم دونوں کا مشن ایک ہی تھا حکومت کے خلاف خبریں اوراس مرتبہ احمد نورانی دوسری طرف تھا

ہماری دوستی دس سال سے بھی پرانی ہے اس کی شادی پر بہاولپور میں تین دن گزارے ، یہ الگ بات ہے کہ احمد نورانی نے گھر بلا کر بھی ہمیں زیادہ وقت نہیں دیا کیوں کہ شادی پر اس کی خوشی دیدنی تھی ، شادی کے دوسرے دن اس سے گلہ کیا تو اس نے کہا بھائی مجھے اتنے قریب سے لڑکی صرف ٹی وی پر نظر آتی تھی یا کمپیوٹر پر ، تم لوگ جائو میں اب تم لوگوں کے ہاتھ آنے والا نہیں

انتہائی سادہ مزاج ، انتہائی شریف ، آج تک کسی دوست کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ، سب کے ساتھ انتہائی اچھے طریقے سے تعلق رکھنے والا ، ٹویٹر پر اپنے سخت موقف کی حمایت میں پوری پوری رات جاگ کر گزارنے والا احمد نورانی واقعی سچا انسان ہے سچا صحافی ہے ، میں نے شاید پچاس مرتبہ اس کی خبر یا ٹویٹ پر اس کے خلاف تبصرہ کیا ہو گا اور سخت اختلاف بھی رکھا ہو گا لیکن یہ اختلاف اس کی ذات سے نہیں اس کی خبر سے اس کی تحریر سے ہوتا تھا ، ہر خبر اور تحریر کسی کے خلاف ہوتی ہے تو کسی کے حق میں ، کسی کو اس سے فائدہ پہنچتا ہے تو کسی کو نقصان ، لیکن اس کا مقصد کسی کو فائدہ پہنچانا یا نقصان پہنچانا نہیں ہوتا بلکہ مقصد یہ ہوتا کہ اس معلومات کو عوام تک اور متعلقہ حکام تک ضرور پہنچنا چاہیے اس سے کسی کو فائدہ ہو یا نقصان اس سے کوئی غرض نہیں ، خبر خبر ہوتی ہے

میرا احمد نورانی سے کوئی اختلاف آج تک نہیں ہوا ، اس کی شائع ہونے والی خبر پر ہوا ، اس کی ٹویٹ پر ہوا ، لیکن اس کی ذات کے بارے میں سو فیصد کلیئر ہوں ، وہ ایک انتہائی بہترین انسان ، انتہائی بہترین دوست ، اور بہت اچھا صحافی ہے

احمد نورانی کا جرم کیا ہے ؟ بنیادی طور پر یہ سوال بنتا ہے کہ کیوں اس پر حملہ ہوا ؟ کیا وٹس ایپ والی سٹوری کا خمیازہ ہے ؟ کیا جے آئی ٹی کی رپورٹس آئی ایس آئی لکھ رہی ہے اس کا خمیازہ ہے ؟ ظاہری بات ہے ان دنوں میں یہ حملہ ہوتا تو سب نے کہنا تھا کہ آئی ایس آئی نے کرایا ہے ، اس لیے حملے میں دیر کی گئی ، یا شاید حملہ کرنے والے کوئی اور نکلے ، حملہ اس وقت کیا گیا جب ٹویٹر اکائونٹ بھی بند ہو گیا ، بلکہ کچھ اندر کی خبریں تو یہ بھی ہیں کہ حملہ اس وقت ہوا جب صرف احمد نورانی کا ٹویٹر ہی بند نہیں ہوا بلکہ جنگ گروپ اور آئی ایس آئی کے معاملات بھی اوپر والی سطح پر کافی بہتر ہو گئے ، تو ان حالات میں حملہ کرنے والا کون ہے ؟

فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر تنقید ، عمران خان کے خلاف خبریں ، نواز شریف کے حق میں خبریں ، جے آئی ٹی کے خلاف خبریں ، یہی چارج شیٹ ہے نورانی کے خلاف ،
اس حملے سے یہ بھی اندازہ ہو گیا کہ احمد نورانی جو لکھ رہا ہے وہ سچ لکھ رہا تھا یا کم از کم وہ جھوٹ نہیں تھا ، غلط نہیں تھا ، کیوں کہ اگر وہ جھوٹ لکھ رہا ہو جھوٹ تحریر کر رہا ہوں ، جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہوں تو کم از کم اسے کوئی کچھ بھی نہیں کہے گا کہ جھوٹ جو بول رہا ہے اس کو کیا کہے ، عوام کو بھی پڑھنے والوں کو بھی ، دیکھنے والوں کو بھی یہ سمجھ بوجھ ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے تو پھر اس پر حملے کی کیا ضرورت ہے ، نام نہیں لینا چاہتا لیکن کچھ ایسے صحافی ہیں جو ہر وقت جھوٹ جھوٹ لگے رہتے ہیں اور انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا ، اسی لیے نہیں کہتا کہ وہ جھوٹ لکھتے رہے جھوٹ لکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،

لیکن کیا احمد نورانی سچ لکھ رہا تھا ، کیا اس کے لکھنے اور تحریر سے فرق پڑ رہا تھا ، کیا وہ کسی کو چھب رہا تھا ، کیا اس کی تنقید سچی تھی ، کیا اس کے تحفظات اور اختلافات حقائق اور میرٹ پر تھے اسی لیے اسے سبق سکھانے کی ضرورت پڑ گئی
اگر وہ سچا ہے تو اس کو مارنا نہیں چاہیے اس کو ماننا چاہیے ، اگر تم لوگوں نے اسے نہیں مارا ، تو اسے اور اس جیسے سچ لکھنے اور تنقید کرنے والوں کو خدا کے لیے تحفظ دینا شروع کر دو ان کی سیکیورٹی کا تم لوگ خود سے انتظام کرہ ، کہ کوئی تم لوگوں کے نام پر ان کو نہ مارے ۔

فقیہ شہر بولا بادشاہ سے
بڑا سنگین مجرم ہے یہ آقا
اسے مصلوب کرنا ہی پڑےگا
کہ اسکی سوچ ہم سےمختلف ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے