صومالیہ میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں خود کش کار بم دھماکے موغا دیشومیں صدارتی محل کے قریب کیے گئے۔

غیر ملکی ٹی وی کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سےلدی گاڑی صدارتی محل کے قریب واقع مقامی ہوٹل کے پاس دھماکا کیا تھا، جس کے ساتھ ہی مسلح جنگجوؤں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی، اس دھماکے میں10افراد کی ہلاکت اور درجنوں زخمی ہوئے ، جبکہ کچھ دیر بعد صدارتی محل کے قریب ایک اور کاربم دھماکا ہوگیا۔

دھماکوں کے بعد مسلح جنگجوؤں نے اندھادھند فائرنگ بھی کی ۔ ان دھماکوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

یاد رہے کہ رواں مہینے کے نصف میں موغادیشو میں ہونے والے حملوں میں 230 شہری ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے