کٹ پیسز

ابھی کل تک نیشنلائزیشن کا فیشن تھا اور ایک دنیا اس اقتصادی وباء میں مبتلا تھی اور اب ’’نج کاری ‘‘ جیسی معاشی بدکاری اور حرام کاری کے مبلغ معیشت دان اس میں انسان کی فلاح ڈھونڈ رہے ہیں حالانکہ مسئلہ کا حقیقی حل ان دو انتہائوں کے درمیان ایڑیاں رگڑ رہا ہے۔اتنا پیسہ کہاں سے آیا ؟تمہیں نہیں معلوم اتنا پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟ظاہر ہے اتنا پیسہ کھیت میں ہل چلا کر اور سرپر اینٹیں اٹھا کر نہیں آتا، ریڑھا اور رکشہ چلا کر بھی جمع نہیں ہوتا، منٹو جیسے افسانے اور اقبال جیسی شاعری کرکے بھی نہیں آتا، ملک معراج خالد اور نواب زادہ نصراللہ جیسی سیاست کرکے بھی نہیں ملتا، یہ جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے کھیل سے بھی نہیں آتا، یہ مہدی حسن اور روشن آرا بیگم جیسی آوازوں کو بھی نصیب نہیں ہوتا، یہ عزیز بھٹی کے ’’نشان حیدر‘‘ سے بھی جنریٹ نہیں ہوتا، یہ شیما کرمانی کے رقص اور صادقین کی مصوری کو بھی نہیں ملتا ……اور تو اور یہ شرافت کی تجارت اور صنعت سے بھی نہیں آتا۔یہ اربوں کی دیہاڑیاں لگانے، کمیشن کک بیک کھانے، شعبے، محکمے، ادارے نہیں، پورا پورا ملک کھانے سے آتا ہے لیکن پھر بھی کسی شاہ ایران، عیدی امین، صدام اور قذافی کے کا م نہیں آتا اور یہ اتنا بے وفا ، بے حیا ہوتا ہے کہ قبر میں ساتھ نہیں جاتا۔میں حیران ہوں کہ اس ہوائی مخلوق نے ابھی تک ہوا کی نج کاری کرکے کسی ملٹی نیشنل کو دینے کے ساتھ ساتھ اس میں اپنا شیئر کیوں نہیں رکھا۔ آزاد منڈی کی معیشت کے نام پر سورج کی کرنوں کے ٹینڈر طلب کیوں نہ کئے؟ کشمیر کا بیعانہ کیوں نہیں پکڑا؟نیوکلیئر پراجیکٹ وغیرہ کوا سکریپ ڈیکلیئر کرکے کوڑیوں کے بھائو اپنے کسی فرنٹ مین کو کیوں نہ دیدیا؟میرے پیار ےمزدور اور محروم بچو (تالیاں)زچگی کے دوران پاکستان کو چھو کر گزر جانے والے بچو ….اگلے جہان روانہ ہو جانے والے بچو؟روانگی سے پہلے (تالیاں)کھوئوں کھوئوں کرتے بغیر علاج مرتےبوڑھو ! (تالیاں)صاف پانی کی تلاش میں بھٹکتی غیور اور باشعور نسلو! (تالیاں)بھوکی تالیاں ، ننگی تالیاں، بیروزگار تالیاں، افراط زر کی ماری ہوئی تالیاں، مہندی سے محروم ہتھیلیوں کی تالیاں، مقروض ہاتھوں کی تالیاں، ہر صاحب کو سلام کرنے والے ہاتھوں کی تالیاں …….تالیاں ہی تالیاںبلو کے گھر جانا ہے ؟کون سی بلو؟وہ جو اجتماعی زیادتی کا شکار ہو چکی یا وہ جو کالی ،ونی کر دی گئی یا حدود آرڈیننس کے تحت سنگسار کر دی گئی ؟کہیں وہ بلو تو نہیں جو بغیر جہیز کے بوڑھی ہو گئی یا وہ بلو جو آج کل دبئی گئی ہوئی ہے یا شاید وہ بلو جو اپنی ٹرانسفر رکوانے کیلئے بلیک میل ہو رہی ہے ؟یا شاید وہ بلو جس کے گندے پلو میں بندھا سو روپیہ ڈی ویلیو ہونے کے بعد گھٹ کر 50روپے رہ گیا اور اس بیچاری کو خبر ہی نہیں، ایک بلو کا بچہ دودھ کیلئے بلک رہا ہے، دوسری بلو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لاوارث پڑی ہے، تیسری کھیت میں کپاس چننے گئی ہے ۔کس بلو کے گھر جانا ہے خانہ خراب!کسی وزیر ٹائپ شے کا بیان ہے کہ اب جیلیں جیلیں نہیں رہیں اصلاح خانوں کا روپ دھار چکی ہیں تو اسے چاہئے مجھ سے رابطہ کرے اور میں اسے بتائوں کہجیل کے اندر تنہائی میں خصوصی ملاقات کا ریٹ کیا ہے ؟جیل ڈیوڑھی کا ماہانہ ٹھیکہ کتنا ہے ؟جیل کے چکر کا ٹھیکہ کتنا ہے ؟قصوری چکی میں بلا جواز بند کرنے کے بعد آزادی کے عوض کتنی رقم دینی پڑتی ہے ۔بیڑی اتروانے کی رشوت کا بھائو کیا ہےملاقات کرانے کے ٹھیکے کا کیا سسٹم ہےجیل اسپتال میں داخلہ کی فیس کتنی ہےایک ٹی وی اور ایک موبائل فون کا ماہانہ کرایہ کتنا ہے ؟رات کی تاریکی میں جیل سے باہر جانے اور صبح ’’گنتی‘‘ کھلنے سے قبل واپسی کیلئے کتنا نذرانہ درکار ہے ۔ منشیات کا نرخنامہ علیحدہلیکن جب تک بنتے رہیں گے، یہ لوگوں کو بیوقوف بناتے رہیں گے۔70سال گزر گئے، مزید 70بھی گزر جائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے