قائد کےپاکستان اور کافکا کی کہانیوں میں قدر مشترک کیا ہے؟٭٭ ٭ ٭ ٭منٹو کے افسانوں کے کچھ کردار ہمارے لئے وبال جان بن چکے ہیں٭٭ ٭ ٭ ٭حالات بدل جائیںتو شکلیں بگڑ جاتی ہیں٭٭ ٭ ٭ ٭تارا مسیح کا ’’چاند تارے‘‘ سے کیا تعلق ہے؟٭٭ ٭ ٭ ٭وہ کون ہیں جن کی آنکھوں پر آنسو لکھ دیئے گئے٭٭ ٭ ٭ ٭70سال سے محوسفر قافلہ منزل پر کب پہنچے گا؟٭٭ ٭ ٭ ٭ہم آئینی طور پر اسلامی اور عملی طور پر غیر اسلامی ہیں٭٭ ٭ ٭ ٭ملک کے اکثر جینوئین اثاثوں کے پاس کسی قسم کا کوئی اثاثہ نہیں ہوتا٭٭ ٭ ٭ ٭عصمت اور ذہانت، دونوں کی حفاظت اہم ہے٭٭ ٭ ٭ ٭کچھ لوگ اپنے موتی مینگنوں کے عوض بیچ دیتے ہیں٭٭ ٭ ٭ ٭کچھ کا رول ماڈل حُر، کچھ کا شمر ہوتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭ہمارے ہاں اصل بجٹ، بجٹ کی آمد کے بعد آتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭یہاں بجلی گرتی بہت ہے، آتی کم ہے٭٭ ٭ ٭ ٭ہمیں بےلگام منصوبہ سازوں کی ٹاپوں تلے روندا جا رہا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭جہاں اصول ختم ہو وہاں انارکی شروع سمجھو٭٭ ٭ ٭ ٭لوڈشیڈنگ کا بلڈشیڈنگ اور ٹیئر شیڈنگ سے کیا رشتہ ہے؟٭٭ ٭ ٭ ٭گورننس اچھی یا بری نہیں، کم یا زیادہ ہوتی ہے جتنی زیادہ ہو گی اتنی ہی بری ہو گی٭٭ ٭ ٭ ٭کرونڈیئے سانپ سے زیادہ زہریلا، لومڑ سے زیادہ مکار، اونٹ سے زیادہ کینہ پرور، بھوکے بھیڑیئے سے زیادہ سفاک اور کوے سے زیادہ لالچی کون؟٭٭ ٭ ٭ ٭کرنسی نوٹ پر قائدکی تصویر دیکھ کر ہر سر جھک جاتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭جیبیں کاٹنے والے ہاتھ دعا کیلئے اٹھیں تو نتیجہ ؟٭٭ ٭ ٭ ٭چند بچے بائیس کروڑ کا مستقبل نہیں ہو سکتے٭٭ ٭ ٭ ٭چڑیاں کھیت چگ گئیں، طوطے فصل اجاڑ چکے٭٭ ٭ ٭ ٭عوام کیلئے سب کچھ جعلی، صرف دکھ اصلی رہ گئے٭٭ ٭ ٭ ٭صرف نام رکھنے سے بندہ رحمٰن کا حبیب ہو سکتا تو میں بھی نام بدل لیتا٭٭ ٭ ٭ ٭ہم نے مداری کو جوگی، انگارے کو گلاب اور سراب کو سیلاب سمجھ لیا٭٭ ٭ ٭ ٭کچھ لوگ شاہی رتھ میں جتنے کے بعد بھی خود کو انسان سمجھتے ہیں٭٭ ٭ ٭ ٭ہر کرپٹ ….کذاب بھی ہے٭٭ ٭ ٭ ٭جو اپنے ذاتی جسم کے نظام سے ناآشنا ہے، اللہ کے نظام بارے سوال اٹھاتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭یہاں کبھی نیا سال آیا ہی نہیں، پرانا ہی ’’ری پیٹ‘‘ کرنا پڑتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭کبھی کبھی وقت ٹھہرہی نہیں ٹھٹھر بھی جاتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭جمہوری چکی کے دو پاٹوں میں پسنے والے کون؟یہ ’’شاہینوں‘‘ کا نہیں ’’شوقینوں‘‘ کا معاشرہ ہے٭٭ ٭ ٭ ٭یہاں ہربزنس کے ساتھ ایک ’’سائیڈ بزنس‘‘ بھی ہوتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭لنڈے کا کپڑا لینے سے پہلے اس پر غور کرنے والے ووٹ دینے سے پہلے غور کیوں نہیں کرتے٭٭ ٭ ٭ ٭شجروں کی سیاست کا انجام شرمناک ہی ہو سکتا ہے٭٭ ٭ ٭ ٭موجودہ سیاسی نظام مخصوص لوگوں کیلئے بازیچہ اطفال بھی اور ان کے پاس یرغمال بھی٭٭ ٭ ٭ ٭پروردگار! وہ کیسی انتہا، کون سی ابتلا اور ایذا ہو گی، کیسی اہانت اور اذیت ہو گی جس کے بعد عوامی ردعمل کا آغاز ہو گا؟