مسلم لیگ کے درمیان اختلافات ختم کرنے کیلئے پالیسی مرتب کی جائے گی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پارٹی میں تمام اختلافات کو ختم کرنے کے لیے جلد ہی ایک پالیسی مرتب دی جائے گی۔

تاہم یہ بات غور طلب ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پارٹی میں کسی بھی طرح کے اختالافات کی خبروں کی تردید کرتے رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری ںثار علی خان نے وفاقی وزیر ریاض پیر زیادہ کے نواز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے سے سوال اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ پر نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چوہدری منیر سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات کی اور نیب ریفرنسز اور پارٹی میں موجود اختلافات کو ختم کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی آئندہ عام انتخابات کی مہمات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیگی قیادت نے بھی الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا جس میں بڑے پیمانے پر رابطہ مہم چلائی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سب سے پہلا جلسہ ایبٹ آباد میں منعقد کیا جائے گا جبکہ دیگر جلسوں کے شیڈول کے بارے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

پارٹی قیادت نے اجالس کے دوران اپنی توجہ جنوبی پنجاب پر مرکوز کرنے پر اتفاق کیا ہے جہاں پر پہلے سے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے