سعودی شہزادوں کی گرفتاری، تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

سعودی عرب میں طاقتور شہزادوں کی اچانک مبینہ کرپشن پر گرفتاری کے بعد خام تیل قیمتیں جولائی 2015 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کے بعد آئندہ مہینوں میں قیمتیں مزید بڑھنے کے اشارے ملنے لگے۔

شہزادوں کیخلاف کارروائی کے بعد کاروبار کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل20 سینٹس اضافے سے 62 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل ہوگیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ٹریڈنگ کے دوران 55 ڈالر 79 سینٹس کی سطح پر آگیا۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیئری خام تیل کی قیمت میں 30 سینٹس فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں جون 2017 سے 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف برطانوی بار کلیز بینک نے رواں سال کی آخری سہ ماہی کیلئے برینٹ خام تیل قیمت کے اندازے 6 ڈالرز اضافے سے 60 ڈالر فی بیرل کر دیے ہیں۔

بارکلیز کا کہنا ہے کہ سپلائی خدشات اور عالمی معیشت کی شرح نمو خام تیل قیمت کیلئے 2014 کے بعد اچھے حالات پیدا کررہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے