سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد

ریاض: کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئےہیں۔ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق گرفتارافراد کی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کررہی ہیں اور ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑے گا۔ سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام وزرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمپنیاں معیشت میں اہم کردارادا کررہی ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنا سب سےاہم اور ضروری ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننےوالی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کھرب پتی شہزادے الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتار کرلیےتھے۔ شہزادوں کی گرفتاری کی خبر نے دنیا بھر کے میڈیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ گرفتار ہونےوالے شہزادوں اور دیگراہم شخصیات کو سعودی عرب کے مشہور زمانہ ’’رٹز کارلٹن‘‘ہوٹل میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے