تلہ گنگ :بس پل سے نیچے جاگری،24 افرادجاں بحق، 67 زخمی

چکوال میں تلہ گنگ کے قریب بس پل سے نیچے جاگری ، حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 67 سے زائد زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ سے رائے ونڈ جانے والی بس کو ڈھوک پٹھان کے مقام کے قریب حادثہ پیش آیا ،بس میں 80 سےزائد مسافر سوارتھے جو 150 فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 28 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ جبکہ 6 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے