حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 13 نومبر پیر کو سماعت کریگا۔ بینچ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس دوست محمد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے 20 ستمبر کو اپیل دائر کی تھی جس میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شمیم اختر اور صاحبہ شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔ نیب حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر اس کیس میں فیصلے دیے۔ پاناما لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ پیپرز ملزکیس میں نیب کی تحقیقات کو کالعدم قرار دیدیا تھا جب کہ یہ معاملہ پاناما پیپرز کیس کی سماعت میں بھی زیر بحث آیا تھا۔ حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعترافی بیان دیا تھا اُنھوں نے کہا تھا کہ وہ شریف بردران کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے