نوازشریف کا پی ٹی آئی کو جمہوریت پر لیکچر قیامت کی نشانی ہے،عمران خان

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹویٹر پر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے تربیت یافتہ کا پی ٹی آئی کو جمہوریت پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی ضیاء الحق کے ساتھ گولف کھیلنے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ضیاء الحق کے تربیت یافتہ کا پاکستان تحریک انصاف کو جمہوریت پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) اسے جمہوریت کے خلاف ایک سازش قرار دے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے