واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نئے فیچر کو جلد متعارف کرانے جارہی ہے جس میں آڈیو کال کو بغیر تعطل کے ویڈیو کال پر منتقل کیا جاسکے گا۔

فیس بک کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آڈیو کال کو بند کئے بغیر ایک کلک پر ویڈیو کال پرمنتقلی کے حوالے سے نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے بی ٹا (آزمائشی) ورژن نے کام شروع کردیا ہے جبکہ اسے تجرباتی مراحل کے بعد باقاعدہ طور پر اینڈروئیڈ ایپ میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

نئے فیچر میں ایک بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جس کے ذریعے صارف آڈیو کال کومنسوخ کیے بغیر ویڈیو کال پر منتقل ہوجائے گا تاہم یہ فیچر اسی وقت ہی کارآمد ثابت ہوگا جب کال پر موجود دوسرا شخص اس کی اجازت دے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے