نواز شریف آج ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

مسلم لیگ ن آج ایبٹ آباد میں جلسہ کرے گی، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ کا جلسہ ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، آصف کرمانی اور سردار مہتاب احمد خان نے گزشتہ روز جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

جلسہ گاہ میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

جلسہ کے موقع پر شہر بھر میں استقبالیہ پینافلیکسز اور بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے