سعودی عرب میں گیسولین پر ٹیکس لگے گا

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوٰۃ اور آمدن نے کہا ہے کہ حکومت جنوری 2018ء سے گیسو لین پر اضافی قدری ٹیکس ( وی اے ٹی یعنی ویلیو ایڈیٹیڈ ٹیکس) نافذ کردے گی ۔

یہ اعلان ادارے کی جانب سے ایک سعودی شہری کے سوال کے جواب میں ٹوئیٹر پر کیا ۔اس نے حال ہی میں کہا تھا کہ مقامی ٹرانسپورٹ خدمات اور بینکوں میں انتظامی خدمات پر اضافی ٹیکس نافذ کیا جائے گاالبتہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹیشن اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاء وی اے ٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

وزارت صحت اور خوراک وادویہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ادویہ اور طبی آلات پر بھی یہ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کسی شہری کے زیر استعمال ذاتی رہائشی جائیداد کی فروخت یا اس کو کرایہ پر دینے پر بھی وی اے ٹی لاگو نہیں ہوگا۔

ادارے نے یکم جنوری سے اضافی قدری ٹیکس (وی اے ٹی )کے نفاذ کے لیے بلدیات اور دیہی امور کی وزارت ، وزارت محنت اور سماجی ترقی اور محکمہ کسٹم سے باہمی تعاون کے سمجھوتے طے کیے ہیں۔

گورنر سہیل عبانامی کا کہنا ہے کہ اتھارٹی سرکاری اداروں کی اضافی قدری ٹیکس نظام کے نفاذ سے قبل ضروری تیاریوں کے سلسلے میں اس طرح کے سمجھوتے کررہی ہے اور وہ رجسٹریشن کے لیے ان سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے۔

گورنر نے جن سرکاری اداروں کی سالانہ آمدن دس لاکھ سعودی ریال سے زیادہ ہے،ان پر زوردیا ہے کہ وہ خود کو 20 دسمبر 2017 سے قبل وی اے ٹی نظام کے لیے رجسٹر کروالیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے