لوگ اپنی مرضی سےبانی ایم کیوایم کوچھوڑرہےہیں،مصطفیٰ کمال

سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ لوگ ایجنسی والوں کے ڈرسےنہیں بلکہ اپنی مرضی سے بانی ایم کیو ایم کوچھوڑ رہے ہیں، بھٹکے ہوئے مہاجروں کوبلوچستان میں پہاڑوں پرجا نے والوں کی طرح ایک بارمعاف کیاجائے۔

کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بارسےخطاب میں مصطفیٰ کمال کاکہناتھا کہ آج پارٹی کےپونےدوسال کےبعدبھی ہمارے مو ٔقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،ہمیں سیٹ لینےکےطعنے دیےجاتےہیں، ان کی پارٹی الیکشن میں حصہ لے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم واحدلوگ ہیں کہ جو کہتےہیں کہ پاکستان کوجھنڈےکو ما ننے والادشمن نہیں ہے،جوپاکستان کےجھنڈےکومانتا ہے ہم تو انہیں گلےلگارہےہیں ہم نےپاکستان آنےسےقبل اپنی کامیابی کاپیمانہ طےکرلیاتھا،کراچی میں سچ بولنےاورالطا ف حسین سےاختلاف کی سزاموت تھی،ہم جب مارچ 2016کو پاکستان آئےتھے تو ہم کامیاب ہوگئےتھے
مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ آج پاک سرزمین بلوچستان،پنجاب،کےپی،گلگت بلتستان،سندھ اوربیرون ممالک ہمارےیونٹ اوردفا تر بن گئےہیں،آج پاک سرزمین 2افرادسےایک کاررواں بن گئی ہے،ہمار ےپاس ڈیویلپمنٹ اورگورننس کاماڈل ہے،ہم لو گو ں کود شمن نہیں دوست بنانا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کویقین نہیں آرہاکہ ہم نے کوئٹہ میں ورکرزکنونشن کیا،ہم نے پاکستان کے جھنڈے کو ما ننےوالےسےلڑائی یاد شمنی نہیں کرنی،ہم نے عد م تشدداورپاکستانیت کےفلسفہ پرلوگوں کواکٹھاکیا،ہم ایسا معاشرہ تشکیل دیناچاہتے ہیں کہ مختلف سوچ کےلوگ ایک جگہ اپناغم وخوشیاں منائیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم زبان مسلک مذ ہب کی بنیادوں پر تقسیم نہیں چاہتے،ہم اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں،ہمارےکارکنوں کی بلوچستان میں تعدادچارہزارسےزائدہوچکی ہے۔

سوال جواب کے دوران ان کا کہنا تھاکہ ساڑھےتین سولڑکےکراچی سےلاپتا ہیں،ایک ہزار800جیلوں میں ہیں، بلوچستان کی طرح کراچی میں بھی عام معافی کااعلان کیاجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےخلاف کوئی ایف آئی آرنہیں تھی جسےختم کراتے بدنیتی پرمبنی کیسزمیں میرےساتھی ضمانت پرہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے