فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کےفنانس سیکرٹری کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت میں آج بھی پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابر کے اعتراضات پر جواب جمع نہیں کرایا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کو جواب جمع کرانے اور بحث کی آخری مہلت دے دی۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل آج بھی پیش نہ ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو طلب کر لیا۔

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ میں سقم سے متعلق تفصیلات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں۔

اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ کیس کو فائل کیے3سال سے زیادہ کا وقت گزر گیا۔ پی ٹی آئی اور عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے چھپ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے