وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ، فوج کی وساطت سے حکومت اور دھرنا انتظامیہ میں معاہدہ طے پاگیا

حکومت اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے . معاہدے کے بعد سات بجے صبح تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین پریس کانفرنس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے .

[pullquote]معاہدے کے بعد کراچی میں شاہراہ فیصل ، لاہور اور پشاور میں بند سڑکیں کھلنا شروع ہو گئیں ہیں جبکہ دوسری جانب فیض آباد میں بھی ٹریفک پولیس نے سڑک سے رکاوٹیں ہٹا دی ہیں . موٹر وے بھی کھول دی گئی ہے .[/pullquote]

سرپرست اعلی تحریک لبیک یا رسول اللہ پیر افضل قادری نے آئی بی سی اردو سے خصوصی گفت گو میں کہا کہ دھرنا ختم کرانے میں چیف آف آرمی سٹاف نے خصوصی کردار ادا کیا ہے اور قوم کو جلد خوشخبری دیں گے

معاہدے پر سرپرست اعلی تحریک لبیک یا رسول اللہ پیر افضل قادری اور امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ علامہ خادم حسین رضوی کے دستخط ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کے دستخط ہیں .

علامہ پیر عثمان قادری کے مطابق پریس کانفرنس میں دھرنا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے شیڈول اور واپسی کے سفر کے بارے میں اعلان کیا جائے گا .

حکومت اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے درمیان معاہدے کی دستاویز

تحریک لبیک کے دھرنے پر آپریشن کے بعد ملک گیر دھرنوں کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں دو تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا . کئی جامعات نے امتحانات منسوخ کر دیے تھے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے